Aaj News

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کو طلب کرلیا

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی
شائع 14 جولائ 2025 10:41pm

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کو طلب کرلیا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں امن و امان سمیت اہم امور زیر بحث آئیں گے، معاشی صورت حال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

قومی و داخلی سلامتی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئیں گے، اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا

وفاقی کابینہ نے نئے مالی سال کے فنانس بل کی منظوری دے دی

ایف سی کو فیڈرل کانسٹیبلری کا نام دینے، دائرہ ملک بھر میں بڑھانے پر اعتماد میں لیا جائے گا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے فرنٹیئر کانسٹیبلری ری آرگنائزیشن آرڈیننس 2025 جاری کر دیا۔

آرڈیننس کے مطابق فرنٹیئر کانسٹیبلری اب فیڈرل کانسٹیبلری کہلائے گی، ملک بھر میں ایف سی کا دائرہ اختیار بڑھانے کا آرڈیننس جاری کیا جا رہا ہے، ایف سی ایکٹ 1915ء میں ترامیم منظوری کے بعد آرڈیننس جاری کیا گیا ہے۔

اسلام آباد

PM Shehbaz Sharif

federal cabinet meeting