Aaj News

عوامی سروے میں مریم نواز نے کارکردگی کے لحاظ سے خیبرپختونخوا حکومت کو پچھاڑدیا

وزیراعلی پنجاب کی کارکردگی کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا، خیبر پختونخوا کارکردگی کے لحاظ پنجاب سے پچھے
شائع 14 جولائ 2025 09:12pm

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی کارکردگی کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا، عوامی سروے میں خیبر پختونخوا کارکردگی کے لحاظ پنجاب سے پچھے ہے۔

خیبر پختونخوا کے عوامی سروے میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کارکردگی کے لحاظ سے خیبرپختونخوا حکومت کو پچھاڑدیا جبکہ خیبرپختونخوا کے عوام بھی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی کارکردگی سراہنے پر مجبور ہوگئی۔

عالمی طور پر مستند عوامی سروے میں مریم نوازشریف دوسروں سے بہتر وزیراعلیٰ قرار دی گئیں، خیبرپختونخوا سمیت دوسرے صوبوں کی عوام نے مریم نواز حکومت کی شفافیت اور گڈ گورنس کو سراہا ہے۔

سروے میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف خیبرپختونخوا کے چیف منسٹر سے زیادہ مقبول قرار دیا گیا ہے، خیبرپختونخوا کے عوام مسائل کے حل کے لیے مریم نوازشریف کی طرف دیکھنے لگے۔

خیبر پختونخوا کے عوام اپنی موجودہ حکومت کی کارکردگی سے بے حد مایوس ہیں، سروسز کی فراہمی میں کمی، روزگار کے محدود مواقع، کرپشن اور وعدے پورے نہ ہونے پر عوام پریشان ہیں۔

سروے کے مطابق خیبر پختونخوا کے 62 فیصد کے پی حکومت سے نالاں ہیں، حمایت صرف 38 فیصد رہ گئی، کرپشن اور بدانتظامی کی شکایات کی وجہ سے کے پی کے حکومت شدید عوامی تنقید کی زد میں آگئی۔

خیبر پختونخوا کے نصف عوام نے خیبرپختونخوا حکومت کو کرپٹ قرار دے دیا، خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ عوام میں اعتماد اور ساکھ کھو بیٹھے، ترقیاتی کام نہ ہونے خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے 49 فیصد حامی بھی مایوس ہیں۔

سروے کے مطابق خیبر پختونخوا کے 52 فیصد عوام نے ترقیاتی فنڈز میں کرپشن اور خرد برد کو تسلیم کیا، 62 فیصد پی ٹی آئی ووٹرز نے خیبر پختونخوا میں کرپشن کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا، 48 فیصد پی ٹی آئی ووٹرز نے کرپشن میں اضافے کی رائے کا اظہار کیا جبکہ 67 فیصد لوگوں کی رائے ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت روزگار اورکاروباری مواقع پیدا کرنے میں بری طرح ناکام ہے۔

73فیصد ووٹرز کا خیال ہے کہ خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمتوں کا حصول میرٹ نہیں،ذاتی تعلقات سے ممکن ہے۔خیبر پختونخوا کے 57فیصد لوگ امن و امان کی خراب صورتحال اوردہشت گردی کی وجہ سے خوفزدہ ہیں ۔

Maryam Nawaz

خیبر پختونخوا

punjab

Maryam Nawaz Sharif

KPK Government

CM Punjab Maryam Nawaz

Public survey