دورہ بنگلادیش کی تیاری، پاکستان وائٹ بال ٹیم کا ٹریننگ کیمپ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری
بنگلادیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلئے قومی ٹیم 16 جولائی کو ڈھاکہ روانہ ہوگی
قومی کرکٹ ٹیم کی دورہ بنگلادیش کی تیاریاں جاری ہیں۔ پاکستان وائٹ بال ٹیم کا ٹریننگ کیمپ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق پریکٹس کیمپ کے چوتھے روز سینار یوبیسڈ پریکٹس میچ کھیلا۔ میچ میں کوچز نے کھلاڑیوں کو مختلف ٹارگٹس دئیے۔
ذرائع نے بتایا کہ ٹریننگ کیمپ میں بیٹرز اور بولرز نے دئیے گئے ٹارگٹس کو پورا کیا۔
واضح رہے کہ بنگلادیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلئے قومی ٹیم 16 جولائی کو ڈھاکہ روانہ ہوگی۔
Pakistan Cricket Team
t20 series
Dhaka
training camp
Pakistan vs Bangaldesh
pakistan national team
مقبول ترین
Aaj English



















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔