Aaj News

جس علاقے میں ان کا طوطی بولتا تھا آج وہاں پی پی کا جھنڈا لگا ہے، مرتضیٰ وہاب کا ایم کیو ایم پر طنزیہ وار

میئر کراچی کا نیپا اور صفورہ واٹر ہائیڈرنٹس پر چھاپہ، واٹرکارپوریشن کے عملے کا معطل کردیا
اپ ڈیٹ 11 جولائ 2025 11:21pm

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے نیپا اور صفورہ واٹر ہائیڈرنٹس پر اچانک چھاپے مار کر پانی کے غیر قانونی استعمال کی روک تھام کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

نیپا واٹر ہائیڈرنٹ پر چھاپے کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ہائیڈرنٹ غیر قانونی طور پر بند اوقات میں کام کر رہا تھا، جس پر فوری طور پر واٹر کارپوریشن کے تمام عملے کو معطل کر دیا گیا۔

مزید برآں، ہائیڈرنٹ کے کنٹریکٹر کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ میئر کراچی نے اس موقع پر کہا کہ شہریوں کا پانی کسی بھی فرد یا گروہ کو ناجائز طور پر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اسی طرح، صفورہ واٹر ہائیڈرنٹ بھی بند اوقات میں پانی کی غیر قانونی ترسیل میں ملوث پایا گیا۔ اس ہائیڈرنٹ پر بھی واٹر کارپوریشن کے تمام عملے کو معطل کر دیا گیا اور کنٹریکٹر کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے واضح کیا کہ پانی چوری اور غلط استعمال کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ واٹر ہائیڈرنٹس سے غیر قانونی پانی کی فروخت شہریوں کے ساتھ ظلم ہے اور اس کا خاتمہ ضروری ہے۔

مئیر کراچی مرتضی وہاب نے کورنگی غازی آباد میں روڈ کارپیٹنگ کی سنگ بنیاد رکھا وہاں پر خطاب کرتے ہوئے مرتضٰ وہاب نے کہا کہ ایک زمانہ ہوا کرتا تھا کے اس علاقے میں گولیاں برسائی جاتی تھی آج یہاں ہمارے آنے پر پھول بھی برسائے گئے۔

انہوں نے ایم کیو ایم کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ”جس علاقے میں ان کا طوطی بولتا تھا، آج وہاں پیپلز پارٹی کا جھنڈا لہرا رہا ہے۔“ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ماضی میں نالوں سے موٹر سائیکل، رضائیاں اور تکئے نکلا کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ آج 22 بڑی اسکیمز میں سے پانچ اسکیمز کا سنگ بنیاد رکھا جارہا ہے۔

Murtaza Wahab

mayor karachi