Aaj News

مالا کنڈ: دریائے سوات میں ڈوبنے والے 2 طلبا کی لاشیں نکال لی گئیں

دونوں مقامی مدرسہ میں زیر تعلیم تھے، دریا میں کپڑے دھوتے ہوئے گرگئے تھے
اپ ڈیٹ 11 جولائ 2025 07:51pm

ملاکنڈ میں بٹ خیلہ دریائے سوات میں ڈوبنے والے مدرسے کے 2 طلبا کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ دونوں کی شناخت ارشاد عمر اور اعجاز عمر کے نام سے ہوئی ہے اور اپر دیر کے رہائشی تھے۔

ملاکنڈ میں بٹ خیلہ ہیڈ ورکس کے مقام پر دریائے سوات میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے 2 بچوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

ریسکیو 1122 کے مطابق، دونوں کی شناخت سولہ سالہ ارشاد عمر اور چودہ سالہ اعجاز عمر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دونوں اپر دیر کے رہائشی تھے اور مقامی مدرسہ میں زیرتعلیم تھے۔

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب دونوں بچے دریائے سوات میں کپڑے دھو رہے تھے۔ اچانک دونوں دریا میں گرگئے۔ مقامی افراد نے انہیں بچانے کے لیے فوری طور پر دریا میں چھلانگ لگائی تاہم انہیں بچا نہیں سکے۔

مقامی رضاکاروں، ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم اور سول ڈفنس کی ٹیم کے سرچ آپریشن میں دونوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔

ضلعی انتظامیہ کی طرف سے نہروں اور دریاؤں میں نہانے پر پابندی عائد ہے تاہم دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی معمول ہے۔

KPK

malakand division

2 boys drowned

BUT KHELA