Aaj News

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ چونتیس ہزار سات سو کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

100 انڈیکس میں 772 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا
اپ ڈیٹ 11 جولائ 2025 12:04pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، کاروباری ہفتے کے دوران زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ 100 انڈیکس میں 772 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ چونتیس ہزار سات سو کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

ماہرین معیشت کے مطابق حکومتی اقتصادی پالیسیوں اور سرمایہ کاروں کے مثبت رجحان کے باعث مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔

کاروباری حلقوں نے اسٹاک مارکیٹ کی اس کارکردگی کو معیشت کے لیے مثبت اشارہ قرار دیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ دنوں میں بھی مارکیٹ میں بہتری کا سلسلہ جاری رہے گا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل بہتری سے نہ صرف سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے بلکہ ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

دوسری جانب انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 31 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ڈالر 284 روپے 25 پیسے پر آ گیا۔

ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں کمی سے درآمدی اخراجات میں کمی اور مہنگائی پر دباؤ کم ہونے کی امید ہے، جو معیشت کے لیے مثبت اشارہ ہے۔

PSX

economy

KSE 100 Index

Pakistan Stock Exchange (PSX)