Aaj News

لیاری بلڈنگ حادثہ: رہائشی دربدر، ڈرائیور اپنا سلامت رکشہ نکالنے پر بضد

چھت تو گئی، اب روزی بھی ہاتھ سے جائے گی، کچھ وقت دیا جائے تاکہ اپنےرکشے نکال لیں، ،ڈرائیور
شائع 07 جولائ 2025 12:05pm

لیاری کے علاقے بغدادی میں گرنے والی رہائشی عمارت کے ملبے تلے دبے رکشوں کے مالکان اور متاثرہ افراد کی مشکلات کا سلسلہ جاری ہے۔ 60 گھنٹے بعد ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا، تاہم ملبے تلے کچھ رکشے تاحال صحیح حالت میں موجود ہیں، جنہیں نکالنے کی اجازت نہ ملنے پر رکشہ ڈرائیور سراپا احتجاج ہیں۔

ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ عمارت کے نیچے پارکنگ میں ان کے رکشے کھڑے تھے، جو ابھی بھی سلامت ہیں۔ ایک رکشہ ڈرائیور نے کہا کہ چھت تو گئی، اب روزی بھی ہاتھ سے جائے گی، ہمیں کچھ دیر کا وقت دیا جائے تاکہ ہم اپنے رکشے نکال لیں۔ اگر مزید عمارتیں گریں تو ہمارا سب کچھ ختم ہو جائے گا۔

کراچی: لیاری میں منہدم عمارت سے لاشیں نکالنے کا آپریشن مکمل، اموات 27 ہوگئیں

دوسری جانب حادثے سے متاثرہ عمارت کے اردگرد کی عمارتوں کو بھی خطرہ لاحق ہو گیا ہے، جس کے پیش نظر متعدد عمارتیں خالی کرا لی گئی ہیں۔ رہائشی افراد سڑکوں دربدر ہو گئے۔

متاثرہ افراد کا مطالبہ ہے کہ اگر باقی عمارتوں کو گرانا ناگزیر ہے تو انہیں پہلے متبادل رہائش فراہم کی جائے۔ ایک رہائشی نے شکوہ کیا دو دن سے کھلے آسمان تلے سڑکوں پر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، اگر 24 گھنٹے میں متبادل نہ ملا تو احتجاج کریں گے۔

Ahsan Iqbal

karachi

ameer muqam

lyari

building collapsed

Lyari Building Collapsed

Dangerous Buildings

old buildings

Raksha Driver