Aaj News

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 1 لاکھ 33 ہزار کی سطح عبور کر گیا

سرمایہ کاروں کے اعتماد، معاشی اشاریوں میں بہتری اور حکومتی مالی اصلاحات کے باعث اسٹاک مارکیٹ نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے، ماہرین
شائع 07 جولائ 2025 10:19am

مالی سال 2026 کے دوسرے ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں کے ایس ای-100 انڈیکس نے ریکارڈ حد عبور کرتے ہوئے 1 لاکھ 33 ہزار کی سطح کو پہلی بار چھو لیا۔

پیر کی صبح 9 بج کر 55 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 1134.41 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 33 ہزار 083.47 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا، جو کہ 0.86 فیصد کا نمایاں اضافہ ہے۔

اوپیک پلس کا اچانک پیداوار بڑھانے کا اعلان، تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد کمی

مارکیٹ میں ابتدائی اوقات میں آٹوموبائل اسمبلرز، کمرشل بینکس، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیز، آئل مارکیٹنگ کمپنیز (او ایم سیز) اور ریفائنریز سمیت اہم شعبوں میں بھرپور خریداری دیکھی گئی۔ بڑے انڈیکس پر اثر انداز ہونے والے اسٹاکس جیسے کہ اے آر ایل، حبکو، پی ایس او، ایس ایس جی سی، ایف ایف ای آر ٹی، ایم سی بی، میزان بینک اور یو بی ایل سبز نشان میں ٹریڈ کرتے رہے۔

یہ زبردست تیزی مالی سال 2025 میں کے ایس ای-100 انڈیکس کی شاندار کارکردگی کے تسلسل کا مظہر ہے، جس کے بارے میں عارف حبیب لمیٹڈ (AHL) کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ نے تمام بڑی اثاثہ کلاسز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سالانہ 60.15 فیصد ریٹرن دیا۔

’برکس‘ کی امریکا مخالف پالیسی پر عمل کرنے والے ممالک پر 10 فیصد اضافی ٹیکس لگائیں گے، ٹرمپ

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتہ کے اختتام پر کے ایس ای-100 انڈیکس 1 لاکھ 31 ہزار 949 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جو ہفتہ وار بنیاد پر 6.1 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کے اعتماد، معاشی اشاریوں میں بہتری اور حکومتی مالی اصلاحات کے باعث اسٹاک مارکیٹ نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔

PSX

KSE 100 Index

Pakistan Stock Exchange (PSX)