کراچی میں بادلوں کا راج، مختلف علاقوں میں ہلکی بارش
شہر قائد میں موسم سہانا ہوگیا، مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے گرمی کی شدت میں کمی اور ماحول خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں مون سون کا دوسرا اسپیل کل سے بادل برسائے گا۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں صبح کے اوقات میں شارع فیصل، صدر، مزار قائد ، لیاری ،کلفٹن اور اطراف میں ہلکی بارش ہوئی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ دن کے اوقات میں درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے اور جنوب مغرب کی سمت سے 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا اور صبح و رات کے اوقات میں ہلکی بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
Aaj English

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔