Aaj News

بنوں میں قبائلی جرگہ پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی

زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا
شائع 05 جولائ 2025 02:10pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

بنوں کے علاقے جانی خیل میں مقامی قبائلی جرگہ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق جرگہ ایک مقامی تنازع کے حل کے لیے منعقد کیا گیا تھا کہ اسی دوران نامعلوم افراد نے اچانک فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کی زد میں آ کر موقع پر ہی ایک شخص جان کی بازی ہار گیا، جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہیں، جبکہ علاقے میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی وجہ اور حملہ آوروں کی شناخت کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

firing

KPK

Bannu

Jirga