Aaj News

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ون ڈے، 3 ٹی ٹوئنٹی میچز شیڈول

ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 31 جولائی سے فلوریڈا، امریکہ میں ہوگا، دوسرا میچ 2 اگست اور تیسرا میچ 3 اگست کو شیڈول ہے
شائع 05 جولائ 2025 10:15am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے میچز شیڈول کے مطابق ہی کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ان میچز کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی، تاہم ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے اسے مسترد کرتے ہوئے پہلے سے طے شدہ پروگرام پر ہی عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی دونوں سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت بھی شروع کر دی ہے۔ امریکہ میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں 25 اور 30 ڈالرز رکھی گئی ہیں، جبکہ ون ڈے میچز کے ٹکٹس 8 اور 5 ڈالرز میں آن لائن دستیاب ہیں۔ ٹکٹس ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ سے خریدے جا سکتے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 31 جولائی سے فلوریڈا، امریکہ میں ہوگا، دوسرا میچ 2 اگست اور تیسرا میچ 3 اگست کو شیڈول ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 8 اگست، دوسرا 10 اگست اور تیسرا اور آخری میچ 12 اگست کو ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان

Pakistan Cricket Team

cricket match

T20

pak vs west indies