Aaj News

وادی نیلم میں چلہانہ کے مقام پر المناک حادثہ، گاڑی دریا میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق

مرنے والوں میں 5 خواتین بھی شامل ہیں۔ تمام لاشیں نکال لی گئیں
اپ ڈیٹ 04 جولائ 2025 09:21pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

وادی نیلم میں چلہانہ کے مقام پرالمناک حادثہ پیش آیا جہاں سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں جا گری۔ ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق ہو گئے۔ مرنے والوں میں 5 خواتین بھی شامل ہیں۔ تمام لاشیں نکال لی گئیں۔

وادی نیلم میں چلہانہ کے مقام پر گاڑی دریائے نیلم میں جاگری مظفرآباد کے علاقہ ٹانڈا بوتھا سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کی پانچ خواتین سمیت چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔

حادثہ کے نتیجہ میں امیرخان اسکی اہلیہ گلشن بی بی انکی دو بیٹیاں مشعل بی بی اور نائمہ کے علاوہ سندس اور حلیمہ بشیر موقع پر جاں بحق ہوئیں۔

ریسکیو، پاک فوج، پولیس، انتظامیہ اور علاقہ مکینوں نے کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والے ریسکیو آپریشن کے نتیجہ میں لاشیں نکال کر ورثاء کے حوالے کردیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق امیرخان اور انکی اہلیہ اہنے نوزائیدہ پوتے کی پیدائش کی خوشی میں نئے کیڑے اور دیگر سامان لیکر اپنی بیٹیوں کے ہمراہ مظفرآباد سے جورا جا رہے تھے۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مظفرآباد کے نواحی علاقہ ٹانڈا بوتھا میں کہرام مچ گیا۔

azad kashmir

Accident

muzafrabad

darya e neelam