درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ، گلیشیئر پگھلنے سے سیلاب کا خدشہ، الرٹ جاری
متعلقہ محکمے صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہیں،محکمہ موسمیات
ملک بھر میں جاری شدید گرمی اور درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کے باعث محکمہ موسمیات نے گلیشیئر پگھلنے سے ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خاص طور پر گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں گلیشیئرز کے پگھلنے کا عمل تیز ہو چکا ہے، جس کے باعث سیلاب کا خدشہ ہے۔
خیبرپختونخوا کے دریاؤں میں نچلے درجے کا سیلاب، تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند
محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ الرٹ رہیں اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات کو یقینی بنائیں۔
مزید برآں پہاڑی علاقوں کے مکینوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ندی نالوں کے کنارے غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں ۔
گلگت بلتستان
KPK
flood
Glacier
مقبول ترین
Aaj English















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔