Aaj News

غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی نہ رک سکی، مزید 47 بے گناہ فلسطینی شہید

شہدا کی مجموعی تعداد 56 ہزار 647 تک پہنچ گئی، وزارت صحت غزہ
شائع 02 جولائ 2025 10:08pm

غزہ میں اسرائیلی بمباری اور بربریت کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ صیہونی فوج نے ایک بار پھر انسانی ہمدردی کے تقاضوں کو روندتے ہوئے امداد کے منتظر افراد اور خیموں میں مقیم فلسطینیوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں مزید 47 بے گناہ شہید ہو گئے۔ وزارت صحت غزہ کے مطابق شہدا کی مجموعی تعداد 56 ہزار 647 تک پہنچ گئی ہے۔

غزہ کے بڑے اسپتال شدید ایندھن کی قلت سے دوچار ہیں۔ الشفا اسپتال، جو علاقے کا سب سے بڑا طبی مرکز ہے، نے ایندھن کی کمی کے باعث ڈائیلاسز سروس معطل کر دی ہے، جس سے سیکڑوں مریضوں کی جانیں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔

غزہ سٹی، خان یونس اور جبالیہ میں اسرائیل کے تازہ فضائی حملے، مزید 53 فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیلی بمباری ، 109 فلسطینی شہید، مجموعی تعداد 56 ہزار سے تجاوز کرگئی

ادھر یمن کے حوثی مزاحمت کاروں نے ایک بار پھر اسرائیل پر میزائل حملہ کیا ہے۔ حوثی ترجمان کے مطابق یہ حملے اسرائیلی ہوائی اڈے اور دیگر حساس تنصیبات پر کیے گئے۔ حملوں کے نتیجے میں کچھ مقامات پر دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، تاہم اسرائیلی حکام نے تاحال کوئی تفصیلی بیان جاری نہیں کیا۔

فلسطینی عوام اس وقت شدید انسانی بحران کا شکار ہیں، جبکہ عالمی برادری کی خاموشی اس بحران کو مزید گھمبیر بنا رہی ہے۔ فلسطینی محکمہ صحت اور مقامی تنظیموں نے ایک بار پھر بین الاقوامی اداروں سے فوری مدد کی اپیل کی ہے۔

Israel

GHAZA WAR

gHAZA CITY