Aaj News

ہری پور: اراضی تنازع پر چچازاد بھائیوں کی فائرنگ سے باپ بیٹا قتل

پشاور میں فائرنگ کے نتیجے میں کم سن بچہ جاں بحق ہوگیا، ملزمان کی تلاش جاری، پولیس
شائع 30 جون 2025 07:06pm

خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور میں زمین کے تنازع پر خونی تصادم کے نتیجے میں چچازاد بھائیوں کی فائرنگ سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت نازک اور ان کے بیٹے اویس کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں باپ بیٹے کو ان کے چچازاد بھائیوں نے اراضی کے جھگڑے پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

پشاور میں فائرنگ کے نتیجے میں کم سن بچہ جاں بحق

ادھر پشاور میں فائرنگ کے ایک اور واقعے میں ایک کم سن بچہ جاں بحق ہو گیا۔ واقعے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں، پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ہری پور اور ایبٹ آباد میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات، 2 افراد جاں بحق

دونوں واقعات نے عوام میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے اور شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری کارروائی کرتے ہوئے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔

لاشوں کو ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

peshawar

Haripur

crime report