Aaj News

لاہور: دوستی ختم کرنے پر ٹک ٹاکرز کا انتقام، سابقہ دوست کے گھر پر فائرنگ کروا دی

پولیس نے دونوں ٹک ٹاکرز اور انکے ساتھی احمد کےخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، پولیس
شائع 30 جون 2025 10:47am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

لاہور میں سوشل میڈیا سے شہرت پانے والی دو ٹک ٹاکرز سوزین اور نمرہ نے دوستی ختم کرنے پر اپنی سابقہ دوست اجالا کے گھر پر فائرنگ کروا دی۔ واقعہ تھانہ ہیئر کی حدود میں پیش آیا جہاں اجالا کے بھائی خبیب عباس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم احمد نے ٹک ٹاکرز سوزین اور نمرہ کے کہنے پر اجالا کے گھر پر فائرنگ کی۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ دوستی کے خاتمے پر سوزین اور نمرہ نے پہلے اجالا کو دھمکیاں دیں، جس کے بعد گھر پر مسلح حملہ کروایا گیا۔

واقعے کے بعد پولیس نے سوزین، نمرہ اور ان کے ساتھی احمد کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتاری کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

جعلی واٹس ایپ اور کالز کے ذریعے مالیاتی فراڈ کرنیوالا گروہ بے نقاب، 6 ملزمان گرفتار

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

firing

FIR

lahore

punjab

TikTok

TikToker