Aaj News

بھارتی کالم نگار نے پہلگام حملے سے آپریشن سندور تک کی مودی کی ناکامیوں کو آشکار کردیا

حملے کو دو ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزرچکا ہے لیکن جواب طلب سوالات باقی ہیں، سشانت سنگھ
شائع 29 جون 2025 01:56pm

بھارتی کالم نگار سشانت سنگھ نے پہلگام حملے سے آپریشن سندور تک کی مودی کی ناکامیوں کو آشکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی کالم نگار سشانت سنگھ نے کہا کہ پہلگام حملے کو دو ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزرچکا ہے لیکن جواب طلب سوالات باقی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلگام حملہ اگر انٹیلی جنس اور سیکورٹی ناکامی تھی تو کسی اعلیٰ سیکورٹی اہلکار یا سیاسی رہنما کو ذمہ دارکیوں نہیں ٹھہرایا گیا؟

5 ارب خرچ کرکے کرائے کی خلائی سیٹ، سبھانشو شکلا کی خلائی سیر کارنامہ بنا کر پیش

بھارتی کالم نگار کا مزید کہنا تھا کہ پہلگام کے حملہ آوروں کو پاکستان سے جوڑنے کا ثبوت کہاں ہیں۔ بھارتی فضائیہ نے اپنے پانچ لڑاکا طیارے گنوائے ہیں۔

بھارت اور امریکہ کے تجارتی مذاکرات ڈیڈلاک کا شکار، مودی کی معاشی پالیسیاں ناکام

سشانت سنگھ نے مودی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جدید رافیل طیارے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک بھارت پہلگام اور اس پر فوجی ردعمل سے سبق نہیں سیکھتا، بھارت کا مستقبل تاریک نظر آتا ہے۔

pahalgam attack

ModiExposed

Operation Sindoor

slams modi government

indian columnist

unsuccessfull

sushant singh