Aaj News

علی امین گنڈاپور کے انتخابی حلقے میں سرکاری اسپتال میں کروڑوں کی مالی بے ضابطگیاں

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں کئی غیر قانونی بھرتیوں کا بھی انکشاف
شائع 28 جون 2025 10:54pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

خیبرپختونخوا حکومت میں کروڑوں کی بدعنوانی کا ایک اور اسکینڈل سامنے آگیا۔ آڈٹ رپورٹ میں وزیراعلیٰ کے انتخابی حلقے میں سرکاری اسپتال میں کروڑوں کی مالی بے ضابطگیاں سامنے آگئیں۔ مفتی محمود میمورل اسپتال ڈی آئی خان میں ادویات کی خریداری میں ہیرپھیراور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں کئی غیر قانونی بھرتیوں کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت میں ایک اور کروڑوں کی مالی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے انتخابی حلقے میں واقع مفتی محمود میمورل اسپتال ڈیرہ اسماعیل خان میں 52 کروڑ روپے کی بدعنوانیاں سامنے آئی ہیں۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ گزشتہ دو سالوں میں اسپتال میں ادویات کی خریداری میں مالی بے ضابطگیاں ہوئیں، جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں غیر قانونی بھرتیوں کا بھی پتہ چلا ہے۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق ان گھپلوں میں سرکاری فنڈز کا بے جا استعمال اور قواعد کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

آڈٹ رپورٹ میں ان مالی بدعنوانیوں کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں، جس میں مفتی محمود میمورل اسپتال کے انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والی بے ضابطگیوں کا ذکر کیا گیا ہے۔

cm kpk

Ali Amin Gandapur

Audit Report

KPK Government

Financial Irregularities

DIK

Healthcare Scandal

Mufti Mehmood Hospital