Aaj News

وزیراعظم کا مخصوص نشستوں سے متعلق آئینی بینچ کے فیصلے کا خیرمقدم

وزیراعظم نے اپوزیشن کو حکومت کے ساتھ مل بیٹھنے کی پیشکش کر دی
شائع 28 جون 2025 11:23am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

وزیراعظم شہباز شریف نے مخصوص نشستوں سے متعلق آئینی بینچ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے آئین و قانون کی بالادستی قائم ہوئی ہے اور قانون کی درست تشریح سامنے آئی ہے۔

وزیراعظم نے قانونی ٹیم کو مبارکباد دی اور ان کی انتھک محنت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ نہ صرف آئینی عمل کی فتح ہے بلکہ جمہوری اقدار اور قانونی شفافیت کے لیے بھی ایک اہم سنگِ میل ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ قانونی ٹیم نے انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں آئینی نکات کا دفاع کیا، جس کے نتیجے میں آئین کی روح کے مطابق فیصلہ سامنے آیا۔

سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواستیں منظور، تحریک انصاف مخصوص نشستوں سے محروم

اس کے ساتھ وزیراعظم نے اپوزیشن کو بھی حکومت کے ساتھ مل بیٹھنے کی پیشکش کر دی، وزیر اعظم نے کہا کہ اپوزیشن ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے مثبت کردار ادا کرے۔

سپریم کورٹ کا فیصلہ: قومی و صوبائی اسمبلی میں کس جماعت کو کتنی مخصوص نشستیں ملیں گی؟

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی درخواستیں منظور کرتے ہوئے 12 جولائی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

12 جولائی کے فیصلے کے خلاف جتنی درخواستیں دائر ہوئی تھیں عدالت نے وہ ساری منظور کرلیں، فیصلے کے بعد پی ٹی آئی تمام نشستوں سے محروم ہوگئی، قومی اسمبلی کی 22 نشستیں اور صوبائی اسمبلی کی 55 نشستیں حکومتی اتحاد کو مل جائیں گی۔

Supreme Court

اسلام آباد

pti Reserved seats

PM SHAHBAZ SHARIF

Review case on reserved seats