Aaj News

لاہور: سی سی ڈی کا مبینہ مقابلہ، زیر حراست 2 ملزمان ہلاک

ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے اور بعد ازاں ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے
شائع 28 جون 2025 09:30am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

لاہور میں گزشتہ رات تھانہ نشتر کی حدود میں ہونے والے ایک اور مبینہ مقابلے میں دو زیرِ حراست ملزمان ہلاک ہوگئے۔

سی سی ڈی ذرائع کے مطابق یہ مقابلہ ماڈل ٹاؤن سی سی ڈی ٹیم کی جانب سے کیا گیا۔ دونوں ملزمان کو تفتیش اور ریکوری کے سلسلے میں نشتر تھانے کی حدود میں لے جایا گیا تھا کہ اس دوران ان کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دونوں زیرِ حراست ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے اور بعد ازاں ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔

لاہور کے نجی اسپتال میں غیر ملکی خاتون کی ہلاکت، سیاہ فام باشندہ زیر حراست

ملزمان کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر موقع سے فرار ہوگئے۔ سی سی ڈی کے مطابق فرار ملزمان کی تلاش کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، جو جلد انہیں گرفتار کرنے کے لیے کارروائی کرے گی۔

lahore

police

Police Encounter