Aaj News

خیبرپختونخوا کے ٹَل بلاک سے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

گیس کی پیداوار کا تخمینہ 22.1 ایم ایم سی ایف ڈی ہے، پاکستان آئل فیلڈ
اپ ڈیٹ 27 جون 2025 02:38pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

خیبرپختونخوا کے ٹَل بلاک سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، جسے ملک کی توانائی کی ضروریات کے لیے اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

پاکستان آئل فیلڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نئے دریافت شدہ ذخائر سے یومیہ پیداوار کا تخمینے کے مطابق گیس کی یومیہ پیداوار 22.1 ملین مکعب فٹ اور تیل کی یومیہ پیداوار 2,112 بیرل ہے۔

اعلامیے کے مطابق یہ ذخائر ٹَل بلاک میں کی گئی حالیہ کھدائی کے بعد دریافت ہوئے ہیں، اور ابتدائی اندازوں کے مطابق یہ ذخائر ملکی معیشت اور توانائی کے شعبے کے لیے مثبت اثرات مرتب کریں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دریافت نہ صرف توانائی کے درآمدی بوجھ کو کم کرنے میں مدد دے گی بلکہ مقامی سطح پر توانائی کی پیداوار کو فروغ دے کر خود کفالت کی جانب ایک اور قدم ثابت ہو گی۔

oil price

KPK

Gas

New deposits discovered