Aaj News

پتوکی میں نیشنل ہائی وے پر ٹریلر نہر میں جا گرا

موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے ٹریلر حادثے کا شکار ہوا ریسکیو نے آپریشن کے بعد نہر سے ٹریلر کو نکال لیا
شائع 27 جون 2025 09:19am
اسکرین گریب
اسکرین گریب

نیشنل ہائی وے پر ایک تیز رفتار ٹریلر موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے قابو سے باہر ہو کر نہر میں جا گرا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ پتوکی کے قریب پیش آیا، جہاں ڈرائیور نے بروقت ردعمل دیتے ہوئے ٹکر سے بچنے کی کوشش کی، تاہم ٹریلر سڑک سے پھسل کر نہر میں جا گرا۔

ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کیا اور کچھ گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد ٹریلر کو کامیابی سے نہر سے نکال لیا۔ خوش قسمتی سے حادثے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

واقعے کے بعد نیشنل ہائی وے پر کچھ دیر کے لیے ٹریفک کی روانی متاثر رہی، تاہم انتظامیہ نے جلد ہی راستہ بحال کر دیا۔

National Highway

Accident

Patuki

trailer