Aaj News

اسلام آباد میں گاڑی پر کھمبا گرنے سے 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی

زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا
شائع 26 جون 2025 03:51pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

وفاقی دارالحکومت میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں ایک گاڑی پر کھمبا گرنے سے دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق واقعہ شہر کے مصروف علاقے میں اس وقت پیش آیا جب ایک کھمبا اچانک گاڑی پر آ گرا۔ اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں بھی اسپتال منتقل کی گئیں۔

پولیس اور ریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں، جبکہ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد

Accident

injured