Aaj News

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اجلاس میں کابینہ ارکان کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا جائے گا
اپ ڈیٹ 25 جون 2025 11:51pm

وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کیا گیا ہے، جس میں قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں اور فنانس بل پر تبادلہ خیال ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج صبح 10:30 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا اور اجلاس میں ملک کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں کابینہ ارکان کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا جائے گا اور فنانس بل بھی وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر خزانہ فنانس بل پر کابینہ کو بریفنگ دیں گے اور وفاقی کابینہ نئے مالی سال کے فنانس بل کی منظوری دے گی۔

federal cabinet

اسلام آباد

PM Shehbaz Sharif

federal cabinet meeting