کراچی میں چینی مہنگی، تین روز میں فی کلو قیمت میں 5 روپے اضافہ
کراچی میں بھی چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، جہاں 3 روز کے دوران فی کلو قیمت میں 5 روپے بڑھ گئے، ریٹیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 180 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔
شہر قائد میں چینی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، گزشتہ 3 روز میں چینی 5 روپے فی کلو مہنگی ہو گئی جبکہ ریٹیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 180 روپے فی کلو اور گلی محلوں کی دکاندار 190 روپے فی کلو تک فروخت کر رہے ہیں۔
کراچی کے شہریوں نے چینی کی قیمت میں اضافے کو عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھیننے کے مترادف قرار دے دیا، شہری کہتے ہیں کہ چینی روزہ مرہ کے استعمال کی چیز ہے کیا ہم اب چائے پینا بھی چھوڑ دیں۔
شوگر ایڈوائزری بورڈ نے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دے دی
کراچی کی ہول سیل مارکیٹ میں بھی چینی کی قیمتوں میں اضافے سے فی کلو قیمت 174 روپے تک پہنچ گئی۔
ہول سیلرز کے مطابق محرم الحرام کے قریب آتے ہی چینی کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے اور قیمتیں بھی مزید اوپر جا رہی ہیں۔
Aaj English



















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔