Aaj News

وزارت خارجہ میں بڑی تبدیلیاں، متعدد ممالک میں پاکستانی سفیروں کے تبادلے

عائشہ فاروقی کو روس ، مریم مدیحہ آفتاب کو آئرلینڈ ،عرفان شوکت کو آسٹریلیا میں سفیرتعینات کیا جائے گا
شائع 25 جون 2025 02:15pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

وزارتِ خارجہ میں اہم سطح پر تبدیلیاں کرتے ہوئے پاکستانی سفیروں کے بڑے پیمانے پر تقرریوں اور تبادلوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مختلف ممالک میں نئی تعیناتیاں تجویز کی گئی۔

ذرائع کے مطابق عائشہ فاروقی کو روس میں پاکستان کی نئی سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وہ اس وقت آئرلینڈ میں سفارتی خدمات انجام دے رہی ہیں۔ مریم مدیحہ آفتاب کو آئرلینڈ میں سفیر تعینات کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ وہ اس وقت وزارتِ خارجہ میں ایڈیشنل سیکریٹری برائے امریکا کے طور پر خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔

عرفان شوکت کو آسٹریلیا میں ہائی کمشنر مقرر کرنے اور التمش وزیر خان کو کرغستان میں سفیر لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔ وہ اس وقت ڈی جی مڈل ایسٹ کی حیثیت سے تعینات ہیں۔

الیاس نظامی کو رومانیا ،شاہ فیصل کاکڑ کو نائیجر میں اور طارق کریم کو میانمار میں سفیر تعینات کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اسی طرح مصطفیٰ ربانی کو قونصل جنرل جدہ اور شہباز حسین کھوکھر کو قونصل جنرل مونٹریال (کینیڈا) مقرر کیا جا رہا ہے، وہ اس وقت وزارتِ خارجہ میں ڈی جی یورپ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

پاکستان

MINISTRY OF FOREIGN AFFAIRS

AMBASSADORS

Pakistani ambassadors

Transfers and appointments

Diplomatic postings