Aaj News

ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ: پاکستانی جوڑی کا شاندار آغاز، کوریا اور فلپائن کو شکست

پاکستانی جوڑی نور زمان اور ناصر اقبال نے مسلسل دو مقابلوں میں حریف ٹیموں کو شکست دی
شائع 23 جون 2025 03:04pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ کے پہلے روز پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میدان مار لیا۔ پاکستانی جوڑی نور زمان اور ناصر اقبال نے مسلسل دو مقابلوں میں حریف ٹیموں کو شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔

پاکستانی اسکواش ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں کورین جوڑی کو 0-2 سے اور دوسرے میچ میں فلپائن کی ٹیم کو بھی 0-2 سے باآسانی شکست دی۔ دونوں میچوں میں نورزمان اور ناصر اقبال نے مکمل برتری کے ساتھ کھیل پر اپنی گرفت قائم رکھی۔

ٹیم منیجمنٹ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کا اعتماد بلند ہے اور ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا سلسلہ آئندہ میچز میں بھی جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

شائقین نے بھی پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان

squash

noor zaman

Asian Doubles Squash Championship

nasir iqbal