Aaj News

جن ممالک نے ہمارے خلاف بیانات دیے دراصل وہ پیٹھ پیچھے سب ہم سے متفق ہیں، مارکو روبیو

امریکی حملوں کا مطلب ایران کے ساتھ جنگ نہیں ہے، امریکی وزیر خارجہ
شائع 23 جون 2025 12:15pm

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران پر حملے کے بعد جن ممالک نے ہمارے خلاف بیانات دیے اور حملوں کی مذمت کی دراصل وہ پیٹھ پیچھے سب ہم سے متفق ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فاکس نیوز کو انٹرویو میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ یہ کارروائی بہت ضروری تھی، دیگر ممالک تعلقات عامہ کے مفاد میں جو بھی کہیں لیکن سب امریکہ سے متفق تھے۔

مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ امریکی حملوں کا مطلب ایران کے ساتھ جنگ نہیں، سیدھی بات ہے صدر ٹرمپ نے 66 دن پہلے مذاکرات کی بات کی تھی۔

ایران پر امریکی حملوں کے بعد تیسری جنگ عظیم کا خدشہ: نیوکلئیر حملے میں دنیا اور پاکستان کے سب سے محفوظ مقامات کونسے؟

امریکی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ نے واضح کیا تھا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں، انہوں نے کہا تھا کہ ڈیل نہ ہوئی تو دوسرے طریقے سے نپٹیں گے، ٹرمپ کے گزشتہ رات کے اقدامات سے آج دنیا مزید محفوظ ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز مارکو روبیو نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایران جوابی کارروائی سے باز رہے، حملہ کیا تو اب تک کی بدترین غلطی ہوگی۔ ایران میں حکومت کی تبدیلی امریکا کا مقصد نہیں ہے۔

Iranian Missiles

Iran Israel War

Iran Israel Tension

Iranian Nuclear Sites

US attack on Iran

iran vs US