ایران میں اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں ایک اور شخص کو موت کی سزا
اس سے قبل بھی ایران میں گزشتہ ہفتے موساد کیلئے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو سزائے موت دی گئی تھی
ایران کی جانب سے اسرائیلی خفیہ ایجنسی ’موساد‘ کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک اور شخص کو سزائے موت دے دی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی جوڈیشری نیوز آؤٹ لیٹ میزان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے لیے جاسوسی کے جرم میں ماجد موسیبی نامی شخص کو موت کی سزا دی دی گئی۔
خیال رہے کہ 13 جون کو ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد سے ایران میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی سے تعلق کے الزام میں درجنوں افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔
اس سے قبل بھی ایران میں گزشتہ ہفتے موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو سزائے موت دی گئی تھی۔
Israel
Iran Executes Mossad Spy
مقبول ترین
Aaj English


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔