Aaj News

وزیراعظم کی مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات

وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کے چھوٹے صاحبزادے اسجد محمود پر حملے اور اغوا کی کوشش پر تشویش کا اظہار کیا
شائع 21 جون 2025 12:09am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی، وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کے چھوٹے صاحبزادے اسجد محمود پر حملے اور اغوا کی کوشش پر تشویش کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے اسجد محمود پر حملے اور اغوا کی کوشش پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے حملے میں ملوث عناصر کو جلد قانون کی گرفت میں لانے کے احکامات جاری کیے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال اور قومی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزرا احسن اقبال، اعظم نذیر تارڑ، عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

Molana Fazal ur Rehman

PM SHAHBAZ SHARIF