برطانوی وزیراعظم نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دماغ ٹھنڈا رکھنے کا مشورہ دے دیا

ایران پر حملے کے منصوبے کی منظوری کی خبر پر برطانوی وزیراعظم کا رد عمل آگیا
شائع 19 جون 2025 06:20pm

ایران پر حملے کے منصوبے کی منظوری کی خبر پر برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے ردعمل دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دماغ ٹھنڈا رکھنے کا مشورہ دے دیا۔

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال کے بارے میں نشریاتی اداروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ متحارب فریق پیچھے ہٹیں، محاذ آرائی کسی کے مفاد میں نہیں۔

برطانوی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب، بشمول برطانیہ، ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں بہت فکر مند ہیں اور اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کو بھی تسلیم کرتے ہیں لیکن غزہ میں پھیلنے والے تنازعے سے بچنے اور معیشت پر پڑنے والے اثرات سے بچنے کے لیے کشیدگی میں کمی کی ضرورت ہے۔

Donald Trump

Iran

Iran Israel War

KEIR STARMER

Iran Israel Tension

ISRAELI ATTACK ON IRAN

President Donald Trump

UK Prime Minister Keir Starmer

Iranian Nuclear Site