Aaj News

سپریم کورٹ ججز کا بیرون ملک سفر چیف جسٹس کی اجازت سے مشروط

صرف سرکاری دوروں کے لیے وزارتِ خارجہ سے پروٹوکول کی درخواست کی جائے گی، ایس او پی
شائع 19 جون 2025 01:06pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کردہ جنرل اسٹینڈنگ آرڈر کے تحت سپریم کورٹ کے ججز کے بیرون ملک سفر اور چھٹیوں کے لیے ضابطہ کار طے کر دیا گیا ہے، جس کے تحت اب ججز کو بیرون ملک جانے کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان سے این او سی لینا لازمی ہوگا۔

نئے ایس او پی کے مطابق چیف جسٹس کو اختیار ہوگا کہ وہ کسی بھی جج کی چھٹی منظور یا مسترد کر سکیں، حتیٰ کہ ضرورت پڑنے پر جج کو واپس بھی بلا سکتے ہیں۔ چیف جسٹس یہ اختیارات عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے استعمال کریں گے۔

سپریم کورٹ: ججز سنیارٹی اور ٹرانسفر کیس کا فیصلہ محفوظ، آج ہی سنائے جانے کا امکان

ایس او پی میں واضح کیا گیا ہے کہ ججز کو ہر قسم کی چھٹی کے لیے پیشگی منظوری لینا ہوگی، اور اس کے ساتھ معقول وجہ بھی بیان کرنا لازم ہوگا۔ چھٹی کے دوران جج صاحبان کو اپنا موجودہ پتہ اور رابطے کی تفصیلات بھی فراہم کرنا ہوں گی۔

نئے ایس اوپی کے مطابق صرف سرکاری دوروں کے لیے وزارتِ خارجہ سے پروٹوکول کی درخواست کی جائے گی۔

SOP

NOC

اسلام آباد

Supreme Court of Pakistan

judges

Registrar Supreme Court