Aaj News

کراچی: تیز رفتار ڈمپر ڈبل کیبن گاڑی پر الٹ گیا، خاتون اور بچی جاں بحق

واقعے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور فرار ہو گیا پولیس نے تلاش شروع کر دی
اپ ڈیٹ 19 جون 2025 12:55pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

شہر قائد میں ٹریفک حادثہ دو قیمتی جانیں نگل گیا۔ راشد منہاس روڈ پر تیز رفتار بجری سے لوڈ ڈمپر ڈبل کیبن گاڑی پر الٹ گیا، حادثے میں ایک ہی خاندان کی دو خواتین، ایک مرد اور ایک بچی زخمی ہوئے جنہیں ہیوی مشینری کی مدد سے گاڑی سے نکالا گیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ گاڑی میں چار افراد سوار تھے جو اسکیم 33 کے رہائشی تھے۔ حادثے کے نتیجے میں 48 سالہ خاتون شاہینہ اور 10 سالہ بچی عائشہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں، جبکہ دیگر دو زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

کراچی میں منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن، داخلی و خارجی راستے سیل، گھر گھر تلاشی

ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ ڈمپر کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ راڈ ٹوٹنے کے باعث ڈمپر ڈبل کیبن گاڑی پرجا گرا۔حادثےکا ذمہ دار ڈمپر ڈرائیور تاحال مفرورہے اور پولیس ڈرائیور کی گرفتاری کیلئے کوشش کررہی ہے۔

karachi

traffic accident

Karachi Heavy Traffic Accidents

dumper accident