پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق، وزارتِ خزانہ
پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی تعاون کو وسعت دینے کے لیے اہم پیش رفت، دونوں ممالک نے دوطرفہ تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کر لیا ہے۔ یہ پیش رفت وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور امریکی سیکریٹری برائے کامرس کے درمیان ورچوئل میٹنگ میں سامنے آئی۔
وزارت خزانہ کے مطابق ملاقات میں امریکی ٹیرف پالیسیوں اور تجارتی ضوابط سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
میٹنگ کے دوران دونوں فریقین نے تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی حکام کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اور بہتر معاشی اصلاحات سے بھی آگاہ کیا۔
وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان اور امریکہ نے مذاکرات کے تسلسل اور باہمی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے، جبکہ تکنیکی سطح پر مزید تفصیلی بات چیت جلد متوقع ہے۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان عالمی سطح پر معاشی روابط کو وسعت دینے اور برآمدات بڑھانے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔
Aaj English













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔