Aaj News

کرک: پولیس کے ہاتھوں 6 سالہ بچے کا قتل، ایس ایچ او گرفتار

بچے کے قتل میں ملوث ایس ایچ او گرفتار ،مقدمہ درج کرلیا گیا
شائع 17 جون 2025 09:30am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں ٹیری پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے 6 سالہ اویس قرنی کی نماز جنازہ رات گئے ادا کی گئی، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے اور حالات بدستور کشیدہ ہیں۔

واقعے میں ملوث ایس ایچ او حکیم خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس کے خلاف قتل، اقدام قتل اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جسے آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ غریب ریڑھی بان کے 7 سالہ بیٹے کو قتل کرنا کھلی دہشتگردی ہے، اگر انصاف کے تقاضے پورے نہ کیے گئے تو اس کے نتائج کی ذمہ داری پولیس پر عائد ہوگی۔

بچے کے ورثا اور اہل علاقہ نے صوبائی حکومت اور اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی برقرار ہے، جب کہ عوامی ردِعمل کے پیش نظر سیکیورٹی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔

firing

FIR

KPK

Karak

police

Murder

owais qarni

6 year child