Aaj News

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 5 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولیاں اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، آئی ایس پی آر
شائع 16 جون 2025 02:38pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے پانچ خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کارروائیاں پشاور اور شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کی گئیں۔

پشاور میں ہونے والی کارروائی میں چار دہشت گرد ہلاک کیے گئے جن میں خارجی حارث اور بصیر بھی شامل ہیں۔ دوسری کارروائی شمالی وزیرستان میں کی گئی، جہاں ایک دہشت گرد کو فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کر دیا گیا۔

آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولیاں اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ تمام دہشت گرد ملک میں بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی میں ملوث تھے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ سیکیورٹی فورسز ملک دشمن عناصر کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور عوام کے تعاون سے ملک میں دیرپا امن یقینی بنایا جائے گا۔

ISPR

KPK

terrorists

Inter Services Public Relations (ISPR)

Fitnah Al Khawarij