Aaj News

ایران کا اسرائیل پر بڑا حملہ: 100 سے زائد بلیسٹک میزائل داغ دیئے

ایرانی حملے کے بعد حیفہ پاور پلانٹ میں آگ لگ گئی
شائع 16 جون 2025 08:39am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ایک بار پھر شدید ہو گئی، ایران نے آج صبح سویرے اسرائیل پر ایک بڑا حملہ کرتے ہوئے سو سے زائد بلیسٹک میزائل داغ دیئے۔

بین الاقوامی خبرایجنسیوں کے مطابق ایرانی حملے کے بعد تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس زور دار دھماکوں سے لرز اٹھے، جبکہ اسرائیل بھر میں فضائی حملے کے سائرن بجنے لگے۔ شہر حفیہ بھی شدید دھماکوں سے گونج اٹھا، اور اطلاعات کے مطابق حیفہ پاور پلانٹ میں شدید آگ بھڑک اٹھی ہے۔

ٹرمپ کا ایران اور اسرائیل کے درمیان جلد جنگ بندی کرانے کا دعویٰ

بین الاقوامی خبرایجنسیوں کے مطابق کئی ایرانی میزائلوں نے اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، تاہم اسرائیلی حکام کی جانب سے تاحال جانی یا مالی نقصان کی مکمل تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

Israel

Iran

Blast

attack

Iran Israel War