Aaj News

اسرائیلی طیارے جلد تہران کے اوپر پرواز کریں گے، نیتن یاہو کی ایران کو کُھلی دھمکی

ہم ایران کے ہر حصے اور ہر ٹارگٹ پر حملہ کریں گے، اسرائیلی وزیراعظم
شائع 14 جون 2025 09:57pm

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ایران کے خلاف جنگ ہماری بقا کا مسئلہ ہے، جلد ہی اسرائیل کے طیاروں کو تہران پر اڑتے ہوئے دیکھا جائے گا، ہم ایران کے ہر حصے اور ہر ٹارگٹ پر حملہ کریں گے.

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران کے خلاف اپنی حکومت کی پالیسی کو مزید سخت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ اسرائیل کی بقا کا مسئلہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی طیارے جلد ہی تہران کے آسمانوں میں پرواز کرتے ہوئے نظر آئیں گے اور ایران کے ہر حصے اور ہر ہدف پر حملے کیے جائیں گے۔

امریکی حمایت کے باوجود نیتن یاہو اور ٹرمپ کے درمیان اختلافات کا انکشاف

نیتن یاہو نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل نے حالیہ فضائی حملوں میں ایران کے جوہری اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے اور ان حملوں نے ایران کے جوہری پروگرام کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کے جوہری ہتھیاروں کی تیاری اسرائیل کے لیے سنگین خطرہ ہے، جس کا تدارک ضروری ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف یہ جنگ صرف اسرائیل کی بقا کے لیے نہیں بلکہ عالمی امن کے لیے بھی ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کی تیاری عالمی سطح پر عدم استحکام کا سبب بن سکتی ہے، جس سے نمٹنا ضروری ہے۔

عالمی سیاسی دباؤ ہی نیتن یاہو کو غزہ پر حملے سے روک سکتا ہے، سابق اسرائیلی وزیراعظم

واضح رے کہ اسرائیل نے حالیہ دنوں میں ایران کے جوہری اور فوجی مراکز پر فضائی حملے کیے ہیں، جن میں نطنز اور اصفہان کے جوہری مراکز شامل ہیں۔ ان حملوں کے نتیجے میں ایران کے کئی اعلیٰ فوجی افسران اور جوہری سائنسدان شہید ہوئے ہیں۔ ایران نے ان حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے جواباً اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی دھمکی دیتے ہوئے اپنی فوج کو منہ توڑ جواب دینے کی ہدایت کی تھی۔

سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو سخت وارننگ دیتے ہوئے اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ ایران نے اسرائیلی شہریوں پر میزائل حملے جاری رکھے تو تہران کو آگ لگادیں گے۔

Benjamin Netanyahu

Israeli Prime Minister

Israel Iran tensions