Aaj News

پوپ لیو کی اسرائیل و ایران سے تحمل اور مکالمے کی اپیل

کسی کو بھی کسی دوسرے کے وجود کے لیے خطرہ نہیں بننا چاہیے، پوپ لیو
شائع 14 جون 2025 03:22pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل اور ایران سے ہوش مندی سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔

سینیٹ پیٹرز باسلیکیا میں خطاب میں ان کا کہنا کہ دونوں ملکوں کو بات چیت کے دروازے کھلے رکھنے چاہییں اور تصادم کے بجائے مکالمے کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔

پوپ لیو کا کہنا تھا کہ ہم ایک ایسی دنیا کے خواہاں ہیں جو جوہری خطرے سے پاک اور پرامن ہو۔ کسی کو کسی دوسرے کے وجود کے لیے خطرہ نہیں بننا چاہیے۔

پوپ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ امن، مفاہمت اور انسانی اقدار کے تحفظ کے لیے کردار ادا کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام اقوام کا یہ اخلاقی فرض ہے کہ وہ امن کے مقصد کی حمایت کریں اور دشمنی کے بجائے ہم آہنگی کا راستہ اختیار کریں۔

پوپ لیو کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں اسرائیل اور ایران کے درمیان تناؤ بڑھتا جا رہا ہے اور عالمی سطح پر ایک ممکنہ بڑی جنگ کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔

Israel

Iran

Iran Israel War

Pope Leo