Aaj News

سعودی عرب میں 18 پاکستانی عازمین حج انتقال کرگئے، جنت البقیع میں تدفین

جاں بحق حجاج میں 10 مرد اور 8 خواتین شامل ہیں ،ذرائع وزارت مذہبی امور
شائع 14 جون 2025 11:30am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

سعودی عرب میں حج کے دوران 18 پاکستانی عازمین حج انتقال کر گئے۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 10 مرد اور 8 خواتین شامل ہیں، جن میں زیادہ تر بزرگ شہری تھے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی حجاج کرام کی اموات دل کا دورہ اور مختلف بیماریوں کے باعث ہوئیں۔ تمام جاں بحق افراد کو مدینہ منورہ میں واقع قبرستان جنت البقیع میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی حج کے دوران 35 پاکستانی عازمین زندگی کی بازی ہار گئے تھے، جن میں بڑی تعداد ضعیف العمر افراد کی تھی۔ وزارت مذہبی امور کی جانب سے وفات پانے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حج کے دوران پاکستانی حجاج کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے گئے۔

saudiarab

hujaj

pakistani hujaj

jannat ul baqi