Aaj News

کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی،زلزلہ پیما مرکز
شائع 14 جون 2025 10:25am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

شہر قائد میں زلزلے کے جھٹکوں کا سلسلہ جاری ہے، آج صبح 9 بج کر 54 منٹ پر ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ قائد آباد، شاہ فیصل کالونی، گلزارِ ہجری، یونیورسٹی روڈ، لانڈھی اور ملیر کے مختلف علاقوں میں زمین لرز اٹھی، جس کے باعث شہری خوفزدہ ہوکر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جھٹکوں کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 ریکارڈ کی گئی، جب کہ زلزلے کی گہرائی 35 کلومیٹر زیر زمین تھی۔ مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ملیر کے شمال میں واقع تھا۔

ماہرین کے مطابق کراچی میں یکم جون سے اب تک 39 مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا چکے ہیں، جو زمین کی اندرونی سرگرمیوں میں غیرمعمولی صورتحال کی نشاندہی کرتے ہیں۔

متعلقہ اداروں نے شہریوں کو محتاط رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر امدادی اداروں سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

karachi

earthquake

karachi earthquake