Aaj News

حکومت کے ارادے بتا رہےہیں 2030 تک کراچی والوں کو پانی نہیں ملے گا، خواجہ اظہار الحسن

سندھ میں رہنے والے ایک دوسرے کے حقوق کا تحفظ کریں، رہنما ایم کیو ایم پاکستان
شائع 12 جون 2025 03:24pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کے فور منصوبے میں تاخیر پر وفاق اور سندھ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومتی رویہ یہ ظاہر کر رہا ہے کہ 2030 تک کراچی والوں کو پانی نہیں ملے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہار نے کہا کہ کے فور منصوبے پر ایک بار پھر کراچی کے شہریوں کو دھوکا دیا گیا ہے۔ نہ ہمیں ترقیاتی فنڈز دیے جارہے ہیں اور نہ ہی کوئی اور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ایم کیو ایم رہنما نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی سرزمین پر صرف دھوکہ دیا جاتا ہے۔ سندھ میں بسنے والے ایک دوسرے کے حقوق کا تحفظ کریں ان کے حقوق پر ڈاکا نہ ڈالیں۔

ڈومیسائل کیس پر بات کرتے ہوئے خواجہ اظہار نے کہا کہ سندھ حکومت کی ناقص پالیسیوں نے پورے صوبے کو یتیم خانہ بنا دیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور مساوی وسائل کی تقسیم کو یقینی بنایا جائے۔

karachi

development funds

MQM Pakistan

Domicile

Water projects

Khwaja Izharul Hasan

K4