کراچی: رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، غیر قانونی اسلحہ ڈیلر گرفتار
کراچی کے علاقے باون شاہ ملیر میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ کی خرید و فروخت میں ملوث ایک اہم ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے۔
کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے بھاری تعداد میں غیر قانونی آٹومیٹک اسلحہ، ایمونیشن، اور دیگر حساس سامان برآمد ہوا، برآمد ہونے والے اسلحے میں تین عدد دوسو بائیس بور رائفل بمعہ میگزین، ایک عدد دوسو تئیس بور رائفل بمعہ دو میگزین، ایک عدد رائفل بمعہ تین میگزین، 972 گولیاں شامل ہیں ۔اس کے علاوہ ملزم سے دو عدد ٹیلی اسکوپ اور ایک عدد موبائل فون برآمد کیاگیا۔
کراچی میں رواں سال کے 5 ماہ میں 26 ہزار سے زائد وارداتیں، 245 افراد قتل
ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم عبداللہ نے غیر قانونی اسلحے کی خرید و فروخت میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے جب کہ اسلحہ کی ممکنہ ترسیل اور دیگر سہولت کاروں کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔
Aaj English















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔