Aaj News

خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے ضم شدہ اضلاع کو حاصل ٹیکس چھوٹ کا خاتمہ

گرانٹس کی مد میں1928ارب روپے مختص، بجٹ تجاویز
شائع 10 جون 2025 10:23pm

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا اعلان کیا ہے کہ پانچ سال کے دوران مرحلہ وار ٹیکس لگایا جائے گا، آزاد کشمیر، گلگت اور کے پی کے نئے ضم شدہ اضلاع کی ترقی کی مد میں ایک سو چونسٹھ ارب روپے مختص کیے ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے 17 ہزار 573 ارب روپے کا بجٹ 26-2025 پیش کر دیا۔

وفاقی بجٹ میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے ضم شدہ اضلاع کو حاصل ٹیکس چھوٹ کا خاتمہ کر دیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ پانچ سال کے دوران مرحلہ وار ٹیکس لگایا جائے گا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اعلان کیا کہ آزاد کشمیر، گلگت اورکے پی کے نئے ضم شدہ اضلاع کی ترقی کی مد میں ایک سو چونسٹھ ارب روپے مختص کر دیے گئے ہیں۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو آزاد جموں وکشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے نئے ضم شدہ اضلاع تک پھیلایا جائے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ کفالت پروگرام کو ایک کروڑ خاندانوں تک پھیلانے کا پروگرام ہے، اس حوالے سے گرانٹس کی مد میں ایک ہزار نو سو اٹھائیس روپے مختص کیے گئے ہیں۔

بلوچستان

KPK

AJK

Budget 2025 2026