وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اسٹریٹجک شراکت کو مزید وسعت دینے پر اتفاق
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد کے ظہرانے میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، وزیراعظم کا خصوصی استقبال کیا گیا۔ ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے ان کی گاڑی خود ڈرائیو کی۔ وزیراعظم نے سعودی ولی عہد سے ملاقات کی جس میں اسٹریٹجک شراکت کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق سعودی ولی عہد نے وزیراعظم کی طرف سے جلد دورہ پاکستان کی دعوت قبول کی۔
وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی قیادت کی جانب سے پاکستانی وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔ سعودی شاہی دیوان میں وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے وفد کے ہمراہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کے ظہرانے میں بطور مہمانِ خاص شرکت کی۔
شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کا خصوصی استقبال کیا گیا اور ولی عہد محمد بن سلمان خود گاڑی چلا کر وزیراعظم کو ظہرانے میں لے کر گئے۔
ظہرانے میں دونوں رہنماؤں کے مابین غیر رسمی گفتگو ہوئی، ظہرانے میں مشرق وسطی کے اہم رہنماؤں سعودی کابینہ وعسکری قیادت بھی شریک ہوئی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات
وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ میں عمرہ کی ادائیگی کے بعد ولی عہد اور سعودی وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے تفصیلی ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور اسے نئی بلندیوں تک لے جانے پر اتفاق کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی
دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دی۔ منیٰ پیلس میں ہونے والی ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے حج 2025 کی شاندار کامیابی پر ولی عہد کو مبارک باد دی اور سعودی حکومت کی میزبانی کو سراہا۔
ملاقات میں دونوں ملکوں کے دیرینہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے پر بات چیت ہوئی۔ سعودی ولی عہد کی جانب سے شاندار استقبال پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کا مظہر ہے۔
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات کا اعلامیہ
بعدازاں، ملاقات کا اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید بلند کرنے پر اتفاق کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو جلد از جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی پرزور دعوت دی جسے ولی عہد نےقبول کیا۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان بھارت کشیدگی میں سعودی عرب کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن صرف بات چیت سے ہی ممکن ہے۔
اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پر بھی بات چیت کی، مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور پائیدار حل میں اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی اور وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی شریک تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اپنے بھائی محمد بن سلمان سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا، یہ ملاقات سعودی عرب میں عید کے روز ہوئی، شاہ سلمان، شہزادہ سلمان اور سعودی عوام کو عید کی مبارکباد دی۔
وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ کشیدگی میں سعودی عرب کے مثبت کردار پر شکریہ ادا کیا، انہی کی مثبت کاوشوں سے جنگ بندی ممکن ہوئی، ہم نے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات پر بھی بات کی، تجارت، سرمایہ کاری اور ترقی کیلئے تعاون بڑھان کے عزم کا اعیادہ کیا۔ یہ ترقی سعودی عرب کے وژن 2030 اور پاکستان کی معاشی ترجیحات سے ہم آہنگ ہے۔
اس سے قبل وزیرِاعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ پاکستان وفد کیلئے خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا۔
Aaj English

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔