Aaj News

واشنگٹن: بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی پارلیمانی وفد کی امریکی حکام سے ملاقاتیں

ملاقات میں وفد نے امریکی صدر کے عالمی تنازعات میں جنگ بندی اور سفارتی سہولت کاری کے کردار کو سراہا
شائع 06 جون 2025 10:24am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

پاکستان کے اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد نے واشنگٹن میں مصروف دن گزارا۔ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وفد نے امریکی ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں، جن میں باہمی تعلقات، علاقائی امن اور سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستانی وفد نے انڈر سیکرٹری آف اسٹیٹ برائے سیاسی امور سے ملاقات کے دوران امریکی صدر کے عالمی تنازعات میں جنگ بندی اور سفارتی سہولت کاری کے کردار کو سراہا۔ ملاقات میں جنوبی ایشیا کی مجموعی صورتحال، خاص طور پر بھارت کی بلا اشتعال جارحیت، مسلسل مخالفانہ بیانات اور سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی پر وفد نے شدید تشویش کا اظہار کیا۔

پاکستانی وفد نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ خطے میں پائیدار امن و استحکام صرف بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے ہی ممکن ہے، اور امید ظاہر کی کہ امریکہ اس ضمن میں مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔

اگلی جنگ ہوئی تو ٹرمپ کو رکوانے کا وقت نہیں مل پائے گا، بلاول بھٹو نے خبردار کردیا

یہ دورہ پاک امریکہ تعلقات کو بہتر بنانے اور علاقائی سطح پر قیام امن کی مشترکہ کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Washington

Bilawal Bhutto Zardari

Indian Aggression

Indus Waters Treaty

Pakistan India Clash 2025

Parliamentary delegation