Aaj News

کوہاٹ میں سابق سینیٹر عباس آفریدی کے گھر گیس لیکج کے باعث دھماکا

دھماکے سے عباس آفریدی سمیت 3 افراد زخمی، اسپتال منتقل کردیا گیا
شائع 05 جون 2025 09:51pm

خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں کوہاٹ میں سابق سینیٹر عباس آفریدی کے گھر گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں عباس آفریدی سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

سابق سینیٹر عباس خان آفریدی کے گھر گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں سابق وفاقی وزیر عباس آفریدی سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق دھماکا گیس لیکج کی وجہ سے ہوا تاہم دھماکے کی نوعیت کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری عباس خان آفریدی کے آبائی حجرے عظیم باغ کی پہنچ گئی جبکہ پولیس نے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے۔

KOHAT

خیبر پختونخوا

gas leakage blast

Kohat Blast

former senator abbas afridi