غزہ سٹی، خان یونس اور جبالیہ میں اسرائیل کے تازہ فضائی حملے، مزید 53 فلسطینی شہید
غزہ سٹی، خان یونس اور جبالیہ میں اسرائیل کے تازہ فضائی حملے، 26 فلسطینی شہید ہوگئے، غزہ میں امدادی سینٹرز مذبح خانے بنادیے گئے، بھوک سے بےحال فلسطینیوں کو امدادی سامان کی لالچ دے کر بلایا جاتا ہے پھر ان پر فائرنگ کردی جاتی ہے، رات گئے امداد کے منتظر فلسطینیوں پر فائرنگ میں 27 افراد شہید، 90 زخمی ہوگئے، شہدا کی تعداد 54 ہزار 5 سو 10 ہوگئی۔
عینی شاہدین اور فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز نے جان بوجھ کر امدادی مراکز کو نشانہ بنایا، جہاں بھوک سے بلکتے فلسطینی امدادی سامان کی امید میں جمع تھے۔ ان مراکز کو مذبح خانوں میں بدل دیا گیا ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی افواج بھوک سے مجبور لوگوں کو کھانے پینے کی اشیاء کی لالچ دے کر ایک مقام پر بلاتی ہیں اور پھر اُن پر براہ راست فائرنگ کردی جاتی ہے۔
اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری جاری، مزید 24 فلسطینی شہید ہوگئے
غزہ میں اسرائیل کی یوم نکبہ پر وحشیانہ بمباری سے مزید 15 فلسطینی شہید
یہ تازہ ظلم رات گئے اُس وقت پیش آیا جب سیکڑوں افراد ایک امدادی قافلے کے منتظر تھے کہ اچانک ان پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی گئی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق فائرنگ سے 27 افراد موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ 90 زخمیوں میں سے متعدد کی حالت نازک ہے۔
ادھر غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں شہدا کی مجموعی تعداد 54 ہزار 510 ہوچکی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ اسپتالوں میں سہولیات ناپید ہوچکی ہیں، ادویات ختم اور ایمبولینسیں مسلسل حملوں کا نشانہ بن رہی ہیں۔
بین الاقوامی برادری کی خاموشی اور اسرائیل کی کھلی درندگی پر فلسطینی عوام سراپا احتجاج ہیں، لیکن ظلم کی اس رات کے بعد بھی صبح ہونے کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے۔
Aaj English

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔