Aaj News

شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن، بھارت کے حمایت یافتہ 14 خوارج ہلاک

ماندہ بھارتی ایجنٹ خارجی کو انجام تک پہنچانے کیلئے علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن
شائع 04 جون 2025 10:17am

سیکیورٹی فورسز نے 2 اور 3 جون کو شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک اہم آپریشن کیا۔ کارروائی بھارتی پراکسی گروہ ’’فتنہ الخوارج‘‘ کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے خوارج کے ٹھکانے کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 بھارتی سرپرست دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

بلوچستان میں دو الگ الگ آپریشنز، فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاک

آپریشن کے دوران علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن کی کارروائیاں بھی جاری ہیں تاکہ کسی بھی باقی ماندہ بھارتی ایجنٹ خارجی کو انجام تک پہنچایا جا سکے۔

بلوچستان کبھی پاکستان سے الگ نہیں ہو سکتا، بھارت کا خواب خاک میں مل چکا، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز مادرِ وطن سے بھارتی سرپرستی میں چلنے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، اور ایسے تمام فتنوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک آپریشن جاری رہے گا۔

North Waziristan

security forces operation

Fitnah Al Khawarij

Fitna Al Hindustan