Aaj News

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 80 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی

منظوری ریسورس موبیلائزیشن ریفارمز پروگرام کے تحت دی گئی
شائع 03 جون 2025 04:41pm

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے 80 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی۔

وزارت خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے بتایا ہے کہ قرض کی منظوری ریسورس موبلائزیشن ریفارم پروگرام کے تحت دی گئی، پروگرام میں 300 ملین ڈالر کا قرض جبکہ 500 ملین ڈالر کی گارنٹیز شامل ہوں گی۔

مشیر خزانہ کے مطابق اے ڈی بی بورڈ میں اکثریتی حمایت کی بنیاد پر یہ پیکیج منظور ہوا، ریسورس موبلائزیشن ریفارم پروگرام کے تحت یہ پیکیج دیا گیا ہے، پارشل کریڈٹ گارنٹی پیکیج کا حصہ ہوگی۔

وزارت خزانہ نے کہا کہ یہ اہم پیشرفت وزارتِ اقتصادی امور اور وزارتِ خزانہ کی مشترکہ سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے، اس اقدام کا مقصد ملکی وسائل کو مؤثر طریقے سے متحرک کرنا اور مالیاتی اصلاحات کے ذریعے معیشت کو استحکام دینا ہے۔

خزانہ حکام نے بتایا کہ اس مالی تعاون سے ٹیکس نظام کو بہتر بنانے، محصولات میں اضافے اور معاشی نظم و ضبط کو فروغ دینے میں مدد ملے گی، اس پروگرام کے ذریعے نہ صرف آمدنی کے ذرائع میں وسعت آئے گی بلکہ یہ پروگرام معاشی خودمختاری کی سمت ایک اہم قدم ہے۔

ADB

Loan

Asian Development Bank

pakistan loan